امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس اور انتخابی مہم میں کسی قسم کے تعلق
سمیت ہیکنگ کی تحقیقات امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی۔انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما رچرڈ بر اور
ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر مارک وارنر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا
ہے کہ اس سلسلے
میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر براک اوباما
انتظامیہ کے سینئر حکام سے پوچھ گچھ کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کے خفیہ محکمہ کے سربراہ نے زور دے کر کہا تھا کہ ان کے
پاس امریکی انتخابات کو متاثر کرنے میں روس کا ہاتھ ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں
جبکہ ٹرمپ نے ان دعووں کو سرے سے مسترد کر دیا تھا۔